کاروبار اور معیشت
ذکریا اکبر ضیا اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر منتخب
- محمد اشفاق حسین چٹھہ سینئر نائب صدر اور محمد وقاص خان نائب صدر منتخب ہوئے
محمد ذکریا اکبر ضیا اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے نئے صدر منتخب ہوگئے، جبکہ محمد اشفاق حسین چٹھہ سینئر نائب صدر اور محمد وقاص خان نائب صدر منتخب ہوئے۔
آئی سی سی آئی الیکشن کمیشن نے جاری اعلامیے میں انتخابی نتائج کا اعلان کیا۔انتخابی نتائج کی باضابطہ توثیق 30 ستمبر 2026 کو ہونے والے سالانہ جنرل اجلاس (اے جی ایم) میں کی جائے گی۔