✕
کھیل

زویریف نے شیلٹن کو شکست دے کر یو ایس اوپن کی تلخ یادیں بھلا دیں

  • زویریف نے فائنل میں امریکی بین شیلٹن کو 3-6، 7-6، 5-7، 6-2 سے دھول چٹائی
شائع اپ ڈیٹ

ٹاپ سیڈ زویریف نے فائنل میں امریکی بین شیلٹن کو 3-6، 7-6، 5-7 6-2 سے شکست دے کر چھ سال بعد یو ایس اوپن ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

زویریف 2020 کے فائنل میں دو سیٹس کی برتری کے باوجود آسٹریا کے ڈومینک تھیم سے ہار گئے تھے، تاہم جون میں فرنچ اوپن جیتنے کے بعد چیمپئنز والی ذہنیت کے ساتھ میدان میں اترے اور شیلٹن کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا۔

زویریف نے کہا کہ 2026 میں ملنے والی کامیابی گزشتہ برسوں کی محنت، مشکلات اور تکالیف کا نتیجہ ہے۔ امریکی شائقین شیلٹن سے 23 سالہ گرینڈ سلام ٹائٹل کا قحط ختم کرنے کی امید کر رہے تھے، مگر وہ فائنل میں اپنی بہترین فارم پیش نہ کرسکے۔

زویریف نے بتایا کہ انہیں آخری پوائنٹ پر بھی اندازہ نہیں ہوا کہ وہ چیمپئن بن چکے ہیں۔