✕
دنیا

ایران جنگ امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد ختم ہوجائے گی، ٹرمپ

  • ایران معاہدے کا خواہاں ہے، تنازعے کے خاتمے سے تیل کی قیمتیں کم ہوں گی، امریکی صدر کا دعویٰ
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈونبیگ (آئرلینڈ) میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ رواں سال کے آخر تک خاص طور پر نومبر میں امریکہ کے مڈٹرم انتخابات کے فوراً بعد ایران جنگ کے خاتمے کی توقع رکھتے ہیں، جس سے پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران معاہدہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور مسلسل رابطے کر رہا ہے۔ لیکن میں کوئی غیر متوازن یا غیر مناسب معاہدہ نہیں کروں گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جنگ کے خاتمے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آئیں گی۔