✕
کاروبار اور معیشت

لاہور چیمبر نے پیٹرولیم لیوی کم کرنے کا مطالبہ کردیا

  • مہنگا ایندھن کاروباری لاگت اور نقل و حمل کے اخراجات میں اضافے کے ساتھ مہنگائی کا دباؤ بھی بڑھا رہا ہے
شائع اپ ڈیٹ

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگا ایندھن کاروباری لاگت اور نقل و حمل کے اخراجات میں اضافے کے ساتھ مہنگائی کا دباؤ بھی بڑھا رہا ہے۔

ایل سی سی آئی کے صدر فہیم الرحمٰن سیگل نے اپنے بیان میں کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کاروباری اداروں، صنعتوں اور عام آدمی پر اضافی بوجھ ڈال رہا ہے۔ حالیہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب کاروباری شعبہ پہلے ہی بلند توانائی اخراجات، بھاری ٹیکسوں اور بڑھتے آپریشنل اخراجات کا سامنا کر رہا ہے۔