✕
مارکٹس

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 1.21 ارب ڈالر بڑھ کر 18.33 ارب ڈالر ہوگئے

  • ملک کے مجموعی مائع زرمبادلہ ذخائر 23.72 ارب ڈالر ہیں
شائع اپ ڈیٹ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 ستمبر 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 1.21 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ ذخائر 18.33 ارب ڈالر ہوگئے۔ اضافے کی بنیادی وجہ حکومت پاکستان کو کمرشل قرض کی رقم موصول ہونا ہے۔

ایس بی پی کی جانب سے جاری ہفتہ وار زرمبادلہ ذخائر کے بیان کے مطابق 4 ستمبر 2026 تک ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے مائع ذخائر 23.72 ارب ڈالر رہے۔

ان میں کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ ذخائر 5.39 ارب ڈالر شامل ہیں۔

مرکزی بینک نے کہا کہ ’’4 ستمبر 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ایس بی پی کے زرمبادلہ ذخائر 1.210 ارب ڈالر بڑھ کر 18,328.2 ملین ڈالر ہوگئے۔‘‘

ایس بی پی نے مزید کہا کہ اس کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ حکومت پاکستان کو کمرشل قرض کی رقم موصول ہونے کے باعث ہوا۔

گزشتہ ہفتے ایس بی پی نے بتایا تھا کہ اس کے زرمبادلہ ذخائر 19 ملین ڈالر بڑھ کر 17.12 ارب ڈالر ہوگئے تھے۔