✕
کھیل

الیگزینڈر زیوریو وان ڈی زینڈشُلپ کو ہرا کر یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

  • 29 سالہ فرنچ اوپن چیمپئن نے فلاشنگ میڈوز میں سست آغاز کیا مگر بتدریج اپنی فارم بحال کرلی ہے
شائع اپ ڈیٹ

جرمنی کے الیگزینڈر زویریو نے ہالینڈ کے بوٹک وان ڈی زانڈشولپ کو شکست دے کر یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں ان کا مقابلہ کارین خاشانوف سے ہوگا۔ زویریو نے یہ میچ 2-6، 5-7، 1-6 سے جیتا۔

فرانسیسی اوپن کا تاج اپنے نام کرنے والے 29 سالہ ٹینس اسٹار کا فلشنگ میڈوز میں آغاز دھیما رہا، لیکن اب وہ بہترین فارم میں آ چکے ہیں۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے زویریو نے کہا پہلے دو راؤنڈز میں میری کارکردگی اچھی نہیں تھی۔ کسی اور ٹورنامنٹ میں، میں پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہو جاتا، لیکن یہاں پانچ سیٹس کے طویل میچز میں کم بیک کرنے کا موقع ملتا ہے۔ وقت کے ساتھ میرے کھیل میں بہتری آئی ہے اور میں سیمی فائنل میں پہنچ کر بے حد خوش ہوں۔