✕
مارکٹس

ڈالر کی کمزوری کے باعث سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 4,412.84 ڈالر فی اونس ہوگئی
شائع اپ ڈیٹ

سونے کی قیمت میں جمعرات کو معمولی اضافہ ہوا، جس کی بنیادی وجہ امریکی ڈالر کی قدر میں کمی رہی، جبکہ مارکیٹ کے شرکا اہم امریکی افراطِ زر کے اعداد و شمار کے منتظر ہیں، جو فیڈرل ریزرو کی آئندہ شرح سود کی پالیسی کی سمت متعین کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 4,412.84 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ دسمبر میں فراہمی والے امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت 0.1 فیصد کمی سے 4,457.10 ڈالر فی اونس رہی۔

میریکس کے تجزیہ کار ایڈورڈ میئر نے کہا کہ فی الحال خلیج فارس میں جغرافیائی سیاسی پیش رفت سونے کے لیے ثانوی اہمیت رکھتی ہے۔ ان کے مطابق سونا کمزور ڈالر سے فائدہ اٹھا رہا ہے، جبکہ امریکی شرح سود میں اضافے کے باوجود ڈالر کی قدر میں نمایاں اضافہ نہیں ہورہا۔

امریکی ڈالر کی قدر کمزور رہی، جس کے باعث دیگر کرنسیوں کے حامل سرمایہ کاروں کے لیے ڈالر میں قیمت رکھنے والی دھاتیں نسبتاً سستی ہوگئیں۔

امریکی پروڈیوسر پرائس انڈیکس کے اعداد و شمار جمعرات کو 1230 جی ایم ٹی پر جاری ہوں گے، جبکہ صارفین کی افراطِ زر کے اعداد و شمار جمعہ کو سامنے آئیں گے۔

رائٹرز کے ایک سروے میں زیادہ تر ماہرین اقتصادیات نے پیش گوئی کی ہے کہ فیڈرل ریزرو 15 اور 16 ستمبر کے اجلاس میں شرح سود موجودہ سطح پر برقرار رکھے گا اور رواں سال بھی اسے تبدیل نہیں کرے گا۔

دیگر قیمتی دھاتوں میں اسپاٹ چاندی 0.2 فیصد اضافے سے 67.42 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 0.6 فیصد کمی سے 1,885.02 ڈالر جبکہ پیلیڈیم 0.2 فیصد اضافے سے 1,355.50 ڈالر فی اونس ہوگیا۔