✕
کھیل

ویمنز ایشیا کپ، پاک، بھارت ٹاکرا آج ہوگا

  • دبئی میں کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا
شائع اپ ڈیٹ

ویمنز ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ2026 میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا مقابلہ ہوگا۔

دبئی میں کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

گروپ اے میں پاکستان، بھارت، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

بھارت نے اب تک اپنے دونوں میچز جیت کر 4 پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور گروپ میں سرفہرست ہے۔

پاکستان نے ایک میچ کھیلا ہے اور کامیابی کے ساتھ 2 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

گروپ میں تھائی لینڈ تیسرے جبکہ ہانگ کانگ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔