مارکٹس
پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ، ہفتہ وار بنیاد پر بھی تیزی کا امکان
- بینچ مارک پام آئل کنٹریکٹ ابتدائی کاروبار میں 40 رنگٹ یا 0.82 فیصد اضافے سے 4,944 رنگٹ فی میٹرک ٹن ہوگیا
ملائیشین پام آئل فیوچرز کی قیمتیں جمعہ کو اضافے کے ساتھ کاروبار کا آغاز کرگئیں اور گزشتہ ہفتے کی کمی کے بعد رواں ہفتے بھی اضافے کی جانب گامزن ہیں۔ خام تیل کی قیمتوں میں استحکام اور ڈالیان مارکیٹ میں مسابقتی خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے نے مارکیٹ کو سہارا دیا۔
برسا ملائیشیا ڈیریویٹو ایکسچینج پر نومبر کی ڈلیوری کے لیے بینچ مارک پام آئل کنٹریکٹ ابتدائی کاروبار میں 40 رنگٹ یا 0.82 فیصد اضافے سے 4,944 رنگٹ (1,223.76 ڈالر) فی میٹرک ٹن ہوگیا۔
یہ کنٹریکٹ رواں ہفتے اب تک 0.35 فیصد اضافہ ریکارڈ کرچکا ہے۔