✕
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری

  • کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 277.45 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 277.45 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ پیر کو مقامی کرنسی 277.46 روپے پر بند ہوئی تھی۔

مزید برآں مشرقِ وسطیٰ میں دوبارہ شروع ہونے والی کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی سے متعلق خدشات بڑھنے کے باوجود ڈالر مستحکم رہا۔

ڈالر انڈیکس 99.67 پر رہا۔ مزید برآں بدھ کو ابتدائی کاروبار کے دوران تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس سے گزشتہ سیشن کی نمایاں تیزی کا سلسلہ جاری رہا۔