کھیل
ایلینا ریباکینا نے پاؤں کی انجری اور بارش کے باعث تاخیر کے باوجود یو ایس اوپن میں کامیابی حاصل کرلی
- پہلے راؤنڈ کے میچ میں ریباکینا نے 6-3، 6-2 سے کامیابی حاصل کی
قازقستان کی عالمی نمبر 2 اور یو ایس اوپن کی دوسری سیڈ ایلینا ریباکینا نے پہلے راؤنڈ میں 17 سالہ وائلڈ کارڈ کھلاڑی تھییا فروڈن کو 6-3، 6-2 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔
نیویارک میں ہونے والا یہ میچ بارش کے باعث تین گھنٹے 45 منٹ تاخیر سے شروع ہوا، تاہم ریباکینا نے 74 منٹ میں کامیابی حاصل کرلی۔
ریباکینا نے 17 ونرز لگائے اور صرف 11 غیرضروری غلطیاں کیں، جبکہ فروڈن نے 11 ایسز سمیت 19 ونرز لگائے لیکن 21 غیرضروری غلطیاں بھی کیں۔
ریباکینا اگست میں سنسناٹی اوپن کے کوارٹر فائنل میں اگا سویاٹیک کے خلاف بائیں ٹخنے کی انجری کے باعث میچ سے دستبردار ہوگئی تھیں۔ یہ انجری کے بعد ان کا پہلا میچ تھا۔
انہوں نے کہا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنی فٹنس کا جائزہ لیں گی۔
ریباکینا رواں یو ایس اوپن میں سیمی فائنل تک پہنچ کر عالمی نمبر ایک بن سکتی ہیں۔