✕
کھیل

ویمنز ایشیاء کپ: آج بنگلہ دیش اور انڈونیشیا مدمقابل، قومی ٹیم کل میدان میں اترے گی

  • پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ پانچ ستمبر، بنگلہ دیش کے خلاف میچ سات ستمبر کو ہوگا
شائع اپ ڈیٹ

ویمنز ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج ایونٹ کا چوتھا میچ کھیلا جائے گا جس میں بنگلہ دیش اور انڈونیشیا کی خواتین ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

دبئی میں کھیلا جانے والا میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا۔

کپتان فاطمہ ثنا کی قیادت میں پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، تھائی لینڈ اور بنگلہ دیش کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

پاکستان اپنا افتتاحی میچ کل (منگل) تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ پانچ ستمبر جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ سات ستمبر کو ہوگا۔

ٹورنامنٹ تیرہ ستمبر تک جاری رہے گا جس میں ہر گروپ سے دو سرفہرست ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔