آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں نمایاں کمی
- باب المندب سے 17 تجارتی جہاز گزرے، جن میں 6 داخل اور 11 آبنائے سے باہر نکلے
ابتدائی شپنگ ڈیٹا کے مطابق جمعرات کو آبنائے ہرمز سے 7 تجارتی جہاز گزرے، جو ایک روز قبل گزرنے والے 17 جہازوں کے مقابلے میں نمایاں کم اور گزشتہ 10 دن کی اوسط 15 جہازوں سے بھی نیچے ہے۔
شپ ٹریکر کیلپر کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق گزرنے والے جہازوں میں 2 میڈیم رینج ٹینکرز، ایک بہت بڑا گیس کیریئر (وی ایل جی سی)، ایک الٹرا میکس جہاز، ایک انٹرمیڈیٹ ٹینکر اور 2 کیمیکل ٹینکرز شامل تھے۔
ان میں سے 4 جہاز آبنائے سے باہر نکل رہے تھے، جبکہ 3 جہاز آبنائے میں داخل ہوئے۔ تاہم یہ اعداد و شمار تبدیل ہوسکتے ہیں کیونکہ بعض جہاز سفر کے دوران ٹرانسپونڈر بند کردیتے ہیں۔
ایران جنگ کے ثالثوں نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر زور دیا ہے۔ ایک قطری نمائندے کی جانب سے آزادیٔ نقل و حرکت کا احترام کرنے پر زور دیے جانے کے بعد تہران نے معمول کی بحری آمدورفت بحال کرنے کے لیے شرائط کی فہرست تیار کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
دریں اثنا، باب المندب سے 17 تجارتی جہاز گزرے، جن میں 6 داخل اور 11 آبنائے سے باہر نکلے۔