✕
دنیا

جنوبی فرانس میں بگولے کی تباہی، 300 سے زائد مکانات متاثر، 15 افراد زخمی

  • رائٹرز کی جانب سے تصدیق کی گئی سوشل میڈیا فوٹیج میں پیر کی رات اوڈ کے گاؤں ورزیئی کے اوپر بگولے کو گردش کرتے ہوئے دیکھا گیا
شائع اپ ڈیٹ

فرانس کے جنوبی علاقے اوڈ میں پیر کی رات ایک بگولے نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 300 سے زائد رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔

رائٹرز کی جانب سے تصدیق کی گئی سوشل میڈیا فوٹیج میں پیر کی رات اوڈ کے گاؤں ورزیئی کے اوپر بگولے کو گردش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

بگولے کی زد میں آنے والے متعدد مکانات کی تیز ہواؤں کے باعث کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔

یہ بگولا اس وقت آیا جب رواں موسم گرما کی شدید گرمی کی لہر کے بعد اس ہفتے جنوبی فرانس کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا۔