✕
دنیا

نیواڈا میں جنگلاتی آگ، دسیوں ہزار افراد کو انخلا کا حکم

ہاک فائر کے باعث تقریباً 42 ہزار افراد متاثر یا انخلا کے عمل میں ہیں، مقامی حکام
شائع اپ ڈیٹ

امریکی ریاست نیواڈا کے شہر رینو کے قریب جنگلات میں لگی شدید آگ کے باعث ہفتے اور اتوار کے دوران دسیوں ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا، جبکہ مزید ہزاروں افراد کو انخلا کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مقامی حکام کے مطابق ہاک فائر کے باعث تقریباً 42 ہزار افراد متاثر یا انخلا کے عمل میں ہیں، جبکہ مزید 45 ہزار افراد کو انخلا کے لیے تیار رہنے کا کہا گیا ہے۔ آگ اب رینو کے شمالی مضافاتی علاقوں تک پہنچ چکی ہے۔

حکام کے مطابق آگ اب تک تقریباً 13 ہزار ایکڑ رقبے کو جلا چکی ہے۔ آگ انسانی سرگرمی کے باعث لگی، تاہم اس کی وجہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

فائر اینڈ ریسکیو آپریشن کے کمانڈر شین اکرشن نے بتایا کہ 3 شہری اور 3 امدادی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

نیواڈا کے گورنر جو لومبارڈو نے واشو کاؤنٹی میں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے اور نیشنل گارڈ کے 2 ہیلی کاپٹرز اور 60 اہلکار امدادی کارروائیوں کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔

رینو-ٹاہو انٹرنیشنل ایئرپورٹ انخلا کے علاقے سے باہر ہے اور پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں۔