پٹرول 3.81 روپے اور ڈیزل 3.59 روپے فی لیٹر مہنگا
- نئی قیمتیں ہفتے سے پیر تک نافذ العمل رہیں گی
وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 3.81 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 3.59 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا، جس کا اطلاق ہفتہ 22 اگست سے پیر 24 اگست تک ہوگا۔
وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جمعے کو حکومت کے پیٹرولیم قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں پر نظرثانی کی۔
پٹرول کی قیمت میں 3.81 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 337.78 روپے سے بڑھ کر 341.59 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت 3.59 روپے فی لیٹر بڑھا دی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت 364.70 روپے سے بڑھ کر 368.29 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
نئی قیمتیں پیر تک نافذ العمل رہیں گی۔ یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور دیگر لاگت کے عوامل کی بنیاد پر ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل ردوبدل کی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔
اس سے قبل جمعرات کو ہونے والے جائزے میں حکومت نے ایچ ایس ڈی کی قیمت میں 1.64 روپے فی لیٹر جبکہ پٹرول کی قیمت میں 27 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔