✕
پاکستان

عید میلاد النبیؐ پر ملک بھر میں 26 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

  • عید میلاد النبی ﷺ کی تاریخ کا تعین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے گزشتہ ہفتے ربیع الاول کا چاند نظر نہ آنے کے اعلان کے بعد کیا گیا۔
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 26 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد بدھ کے روز ملک بھر میں عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

عید میلاد النبی ﷺ کی تاریخ کا تعین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے گزشتہ ہفتے ربیع الاول کا چاند نظر نہ آنے کے اعلان کے بعد کیا گیا۔

دنیا بھر کے مسلمان اسلامی قمری کیلنڈر کے تیسرے مہینے ربیع الاول کی 12 تاریخ کو حضرت محمد ﷺ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے عید میلاد النبی ﷺ مناتے ہیں۔

پاکستان بھر میں اس موقع پر خصوصی اجتماعات، محافل میلاد، تلاوت قرآن پاک، نعت خوانی اور درود و سلام کی محافل منعقد کی جاتی ہیں۔ مساجد، گھروں اور گلیوں کو بھی سجایا جاتا ہے، جبکہ ملک کے مختلف شہروں اور قصبوں میں مذہبی اجتماعات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

علمائے کرام اس موقع پر مسلمانوں کو حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات، حسنِ اخلاق اور اسوۂ حسنہ پر عمل کرنے کی تلقین کرتے ہیں۔ وہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ عید میلاد النبی ﷺ کا حقیقی پیغام روزمرہ زندگی میں آپ ﷺ کی سنت اور تعلیمات کو اپنانا ہے۔