✕
کھیل

سنسناٹی اوپن : عالمی نمبر ون ارینا سبالینکا نے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی

  • عالمی نمبر ایک کی حیثیت سے سبالینکا کی اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ایونٹ میں یہ 50ویں فتح ہے
شائع اپ ڈیٹ

سینسیناٹی اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں ٹاپ سیڈ بیلاروس کی آرینا سبالینکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کی وانگ سن یو کو صرف 54 منٹ میں 6-1، 6-3 سے ہرا دیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی سبالینکا عالمی نمبر ون کے طور پر ڈبلیو ٹی اے 1000 ایونٹس میں 50 فتوحات حاصل کرنے والی تاریخ کی تیسری کھلاڑی بن گئیں، جس میں ان سے آگے صرف سبرینا ولیمز اور ایگا شویٹک ہیں۔

دیگر میچوں میں چیک جمہوریہ کی سارا بیجلیک نے ایکسیٹرینا الیگزینڈرووا کو شکست دے کر اپ سیٹ کیا۔ امریکہ کی کوکو گوف نے این لی کے خلاف 6-1، 7-6 (3) سے کامیابی حاصل کر کے اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔

روس کی میرا اندریوا اور یوکرین کی مارٹا کوسٹیوک نے بھی اپنے مقابلے جیت لیے۔ ادھر ایلینا سفیٹولینا ٹخنے کی چوٹ کے باعث دستبردار ہو گئیں جبکہ ماریا بوزکووا نے ایوا جووچ کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔