✕
کھیل

گال ٹیسٹ : بھارت کی سری لنکا کے خلاف مجموعی برتری 294 رنز ہوگئی

  • بھارت نے سری لنکا کو پہلی اننگز میں 284 رنز پر آؤٹ کرکے 178 رنز کی برتری حاصل کرلی
شائع اپ ڈیٹ

گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز کھانے کے وقفے تک بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنا لیے، جس کے ساتھ اس کی مجموعی برتری 294 رنز ہوگئی۔

بھارت نے سری لنکا کو پہلی اننگز میں 284 رنز پر آؤٹ کرکے 178 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔

سری لنکن فاسٹ بولر اسیتھا فرنینڈو نے بھارت کی دوسری اننگز میں اوپنر یشسوی جیسوال کو صرف تین گیندوں پر صفر کے اسکور پر آؤٹ کردیا۔

لیفٹ آرم اسپنر پرباتھ جے سوریا نے اوپنر کے ایل راہول کو 35 اور بھارتی کپتان شبمن گل کو 8 رنز پر پویلین بھیجا۔

ڈیبیو کرنے والے آف اسپنر کیشَر نوانتھا نے دیودت پڈیکل کو ایل بی ڈبلیو کرکے 44 رنز پر آؤٹ کیا۔

رشبھ پنت 21 اور رویندرا جڈیجا 5 رنز کے ساتھ کھانے کے وقفے کے بعد دوبارہ بیٹنگ کریں گے۔

بھارت بارش سے متاثرہ اس ٹیسٹ میں تیزی سے رنز بنا کر اتنی برتری حاصل کرنا چاہتا ہے کہ میچ میں نتیجہ حاصل کرنے کے لیے اسے کافی وقت مل سکے۔