دنیا

بھارت نے غیر ظاہر شدہ غیر ملکی اثاثوں کیلئے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم شروع کردی

  • اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو کا تعین 31 مارچ 2026 کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
شائع اپ ڈیٹ

بھارت میں چھوٹے ٹیکس دہندگان کو 5 کروڑ روپے (523,889 ڈالر) تک کے بعض غیر ظاہر شدہ غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنے کے لیے ٹیکس ایمنسٹی (عام معافی) اسکیم اتوار سے شروع ہوگئی ہے اور 31 دسمبر تک دستیاب رہے گی۔

بھارت کی وزیرِ خزانہ نے یکم فروری کو پیش کیے گئے بجٹ میں اس اسکیم کا اعلان کیا تھا، جس کا ہدف طلبہ، غیر مقیم بھارتی اور دیگر چھوٹے ٹیکس دہندگان ہیں۔

جن ٹیکس دہندگان کی غیر ظاہر شدہ غیر ملکی آمدنی ایک کروڑ روپے (104,778 ڈالر) تک ہے، وہ 31 دسمبر 2026 تک 30 فیصد ٹیکس اور اتنی ہی رقم بطور جرمانہ ادا کرکے اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

وہ ٹیکس دہندگان جنہوں نے 5 کروڑ روپے تک مالیت کے ایسے غیر ملکی اثاثے حاصل کیے جو پہلے ہی ٹیکس شدہ تھے لیکن انہیں اپنے ٹیکس گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا گیا، وہ بھی ایک لاکھ روپے (1,048 ڈالر) ادا کرکے اس ایک مرتبہ دستیاب اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو کا تعین 31 مارچ 2026 کی بنیاد پر کیا جائے گا۔