پاکستان

وزیر داخلہ بلوچستان حملے میں محفوظ، تین پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی

  • زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کے قافلے پر مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔

پولیس کے مطابق حملے میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو محفوظ رہے، تاہم فائرنگ کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔

زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں صوبائی وزیر داخلہ نے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد اہلکاروں نے حملہ آوروں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی۔

ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق حملے میں وزیرِ داخلہ محفوظ رہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ان کا قافلہ مستونگ کے کھڈ کوچہ علاقے میں پہنچا۔ افسر کے مطابق لانگو قلات سے کوئٹہ جا رہے تھے۔