مارکٹس

14 اگست کو بینک بند رہیں گے

  • تمام کمرشل بینک، مائیکرو فنانس بینک اور ڈویلپمنٹ فنانس ادارے بھی پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر جمعہ کو بند رہیں گے
شائع اپ ڈیٹ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سمیت تمام بینک اور مالیاتی ادارے جمعہ 14 اگست 2026 کو بند رہیں گے۔

بینک دولت پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں اعلان کیا گیا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پرعام تعطیل کے اعلان کے باعث اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمعہ 14 اگست 2026 کو بند رہے گا۔

تمام کمرشل بینک، مائیکرو فنانس بینک اور ڈویلپمنٹ فنانس ادارے بھی پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر جمعہ کو بند رہیں گے تاہم آن لائن بینکنگ، موبائل ایپس اور اے ٹی ایم سروسز کام کرتی رہیں گی۔