دنیا

بالی سے لومبوک جانے والی انڈونیشین فیری میں آگ لگ گئی، مسافروں کا انخلا

  • تمام مسافروں کو بحفاظت نکالنے کے لیے 200 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہی
شائع اپ ڈیٹ

انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی سے بدھ کی صبح روانہ ہونے والی ایک فیری، جس میں تقریباً 130 افراد سوار تھے، لومبوک کے قریب سمندری حدود میں آگ لگنے کے بعد ریسکیو حکام نے فیری سے مسافروں کے انخلا کا عمل شروع کر دیا۔

بالی کی ریسکیو ایجنسی کے سربراہ آئی گوستی لانگ وِسوانندا نے رائٹرز کو بتایا کہ کے ایم پتری یاسمین نامی فیری بالی کی پڈانگ بائی بندرگاہ سے مغربی نوسا ٹینگارا صوبے کے لومبوک میں لیمبار بندرگاہ کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

مغربی نوسا ٹینگارا کی ریسکیو ایجنسی کے سربراہ محمد ہریادی نے مقامی نشریاتی ادارے کومپاس ٹی وی کو بتایا کہ واقعہ بدھ کی صبح 4:39 بجے لومبوک آبنائے میں پیش آیا۔

ہریادی کے مطابق تمام مسافروں کو بحفاظت نکالنے کے لیے 200 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

بالی کی پڈانگ بائی بندرگاہ کے ایک عہدیدار ہری ویانتو نے کومپاس ٹی وی کو بتایا کہ مسافروں کے ریکارڈ کے مطابق فیری میں 114 مسافر اور 17 عملے کے ارکان سوار تھے۔

ہری نے بتایا کہ اب تک 33 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، جبکہ کومپاس ٹی وی کے مطابق تمام مسافر محفوظ ہیں۔

فیری میں آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔