کھیل

سابق ایورٹن مڈفیلڈر گیوئی سعودی کلب دریہ میں شامل

  • مقامی میڈیا کے مطابق گیوئی نے ایک سالہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس میں مزید ایک سیزن کی توسیع کا آپشن بھی شامل ہے
شائع اپ ڈیٹ

سینیگال کے مڈفیلڈر ادریسا گیوئی ایورٹن کو خیرباد کہنے کے بعد حال ہی میں سعودی پرو لیگ میں ترقی پانے والے کلب دیریہ میں فری ایجنٹ کی حیثیت سے شامل ہوگئے ہیں۔ سعودی کلب نے اتوار کو اس کا اعلان کیا ہے۔

دیریہ نے ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا، ’’ادریسا اب ہمارے کھلاڑی ہیں، ان کا تجربہ ہمارے لیے قیمتی اثاثہ ہے۔‘‘ کلب نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق گیوئی نے ایک سالہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس میں دوسرے سیزن کے لیے توسیع کا آپشن بھی شامل ہے۔

36 سالہ گیوئی نے دو مختلف ادوار میں ایورٹن کے ساتھ مجموعی طور پر سات سیزن گزارنے کے بعد جولائی میں کلب کو خیرباد کہا۔ ان دونوں ادوار کے درمیان انہوں نے لیگ 1 کے کلب پیرس سینٹ جرمین میں تین سال گزارے۔

سابق لِل کے کھلاڑی نے سینیگال کی قومی ٹیم کی جانب سے 130 سے زائد میچز کھیلے ہیں اور 2021 میں افریقہ کپ آف نیشنز کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔

گیوئی کے سعودی کلب میں شامل ہونے سے قبل جمہوریہ کانگو کے کپتان شینسل مبیمبا اور بوسنیا و ہرزیگووینا کے گول کیپر نکولا واسیلی بھی ٹیم کا حصہ بن چکے ہیں۔