کھیل
ٹورنٹو اوپن: عالمی نمبر ون آرینا سبالینکا کو شکست، الیگزینڈرووا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
- سولہویں سیڈ الیگزینڈرووا نے ڈھائی گھنٹے کے سخت مقابلے کے بعد کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی
کینیڈین اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں روس کی ایکاٹیرینا الیگزینڈرووا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد عالمی نمبر ون آریبا سابالینکا کو 7-6، 4-6، 6-4 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
تقریباً ڈھائی گھنٹے جاری رہنے والے اس سخت مقابلے میں 16 ویں سیڈ الیگزینڈرووا نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ چار بار کی گرینڈ سلیم چیمپیئن سابالینکا نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد دوسرے سیٹ میں شاندار واپسی کی، لیکن فیصل کن سیٹ میں ان کی غلطیوں کی تعداد بڑھ گئی۔ آخری گیم میں ڈبل فالٹ کے باعث سابالینکا میچ سے باہر ہو گئیں۔
فتح کے بعد الیگزینڈرووا نے کہا میں نے ہر پوائنٹ آخری سمجھ کر کھیلا کیونکہ سابالینکا کے خلاف مواقع کم ملتے ہیں۔ کوارٹر فائنل میں الیگزینڈرووا کا مقابلہ یوکرین کی ایلینا س سے ہوگا، جنہوں نے امانڈا انیسیمووا کو شکست دی۔