کاروبار اور معیشت

زیاد بشیر نے پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا

  • حیدر علی پاکستان بزنس کونسل کے وائس چیئرمین منتخب
شائع اپ ڈیٹ

زیاد بشیر نے پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) کے چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا ہے، وہ ڈاکٹر زیلاف منیر کی جگہ چیئرمین مقرر ہوئے ہیں جن کی مدت مکمل ہوگئی ہے۔

پی بی سی کی ایکس پر جاری کردہ پوسٹ کے مطابق، اس سے قبل وائس چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے زیاد بشیر نے فوری طور پر چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

حیدر علی کو بھی متفقہ طور پر پی بی سی کا وائس چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے، وہ زیاد بشیر کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالیں گے اور ان کی تقرری بھی فوری طور پر مؤثر ہوگئی ہے۔

پی بی سی نے ڈاکٹر منیر کی قیادت اور کونسل کو ’’اگلی سطح‘‘ تک لے جانے میں ان کی خدمات اور کردار کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور زیاد بشیر اور حیدر علی کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

کونسل نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نئی قیادت اور رہنمائی میں پی بی سی مزید ترقی کرے گا۔