کھیل

بارش کے باعث واشنگٹن اوپن کا فائنل مؤخر، کینیڈین اوپن کے میچز بھی ملتوی

  • امریکی کھلاڑی ٹیلر فرٹز اور اسپین کے رافیل جوڈار کے درمیان فائنل بھی پیر تک ملتوی کر دیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

بارش کے باعث واشنگٹن اوپن میں جیسکا پیگولا اور الیگزینڈرا ایلا کے درمیان ویمنز سنگلز فائنل دوسرے سیٹ میں روک کر پیر تک کے لیے مؤخر کر دیا گیا۔

میچ کے وقت امریکی کھلاڑی پیگولا نے پہلا سیٹ 4-6 سے جیتا تھا جبکہ فلپائن کی ایلا دوسرے سیٹ میں 1-2 سے آگے تھیں۔

منتظمین کے مطابق امریکی ٹیلر فرٹز اور اسپین کے رافیل جوڈار کے درمیان مینز سنگلز فائنل بھی اب پیر کو ہی کھیلا جائے گا۔دوسری جانب 1 سے 14 اگست تک جاری کینیڈین اوپن کے مقابلے بھی بارش سے متاثر ہوئے ہیں۔ ٹورنٹو میں ویمنز ایونٹ کے دوران میگڈالینا فریچ اور لیولیا جینجین کے میچ کو روک کر رات کے باقی تمام مقابلے منسوخ کر دیے گئے، جبکہ مونٹریال میں جاری مینز ایونٹ کا نائٹ سیشن بھی بارش کی نذر ہو گیا۔