دنیا
انڈونیشیا : بحری جہاز میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک، 41 لاپتہ
- فیری پر 271 افراد سوار تھے جن میں سے 225 کو بچا لیا گیا، ریسکیو ادارہ
انڈونیشیا کے سرچ اینڈ ریسکیو ادارے کے بیان کے مطابق یکم اگست کی صبح جزیرہ مدورا کے قریب مسافر بردار فیری (بحری جہاز) میں آگ لگنے کے واقعے میں کم از کم 5 افراد ہلاک جبکہ 41 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جہاز میں عملے اور مسافروں سمیت کل 271 افراد سوار تھے، جن میں سے 225 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ حادثہ اتوار کی صبح پیش آیا، تاہم آگ لگنے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آسکیں۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے لاپتہ افراد کی تلاش کا آپریشن جاری ہے۔یہ فیری مشرقی جاوا کے شہر سورابایا سے جنوبی سولاویژن کے شہر مکارسار جا رہی تھی۔ واضح رہے کہ جزیرہ مدورا، جاوا کے شمال مشرقی ساحل کے قریب واقع ہے۔