مارکٹس

کے الیکٹرک نے گریٹ ایمپلائیرز 2026 کا گولڈ اسٹیوی ایوارڈ جیت لیا

  • کمپنی کے چیف پیپل آفیسر محمد رضوان ڈالیہ بھی لیڈر آف دی ایئر قرار
شائع اپ ڈیٹ

کے-الیکٹرک نے 11ویں سالانہ اسٹیوی ایوارڈ برائے گریٹ ایمپلائیرز میں گولڈ اسٹیوی® ایوارڈ حاصل کر لیا ہے جبکہ کمپنی کے چیف پیپل آفیسر محمد رضوان ڈالیہ کو لیڈر آف دی ایئر کے زمرے میں انفرادی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

یہ اعزاز اسٹیوی® ایوارڈز فار گریٹ ایمپلائرز میں کے-الیکٹرک کی پہلی شرکت کے موقع پر حاصل ہوا۔ اسٹیوی ایوارڈز کو دنیا بھر میں آجرین، ہیومن ریسورسز کے ماہرین، اور بہترین ورک پلیس کلچر کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے والی تنظیموں کے لیے معتبر ترین اعزازات میں شمار کیا جاتا ہے۔

اس کامیابی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کےالیکٹرک کے چیف پیپل آفیسر محمد رضوان دالیہ نے کہا کہ گولڈ اسٹیوی® ایوارڈ کا حصول ہمارے لیے ایک غیرمعمولی اعزاز ہے کیونکہ میں بخوبی جانتا ہوں کہ کے-الیکٹرک کے تنوع، مساوات اور شمولیت کے سفر میں برسوں کی محنت، استقامت اور عزم شامل ہے۔ پاکستان کے پاور سیکٹر سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی کے طور پر جو مقامی اور علاقائی سطح پر مختلف چیلنجز سے نبرد آزما رہی ہے، یہ عالمی اعتراف ہمارے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔ یہ اس حقیقت کی توثیق ہے کہ جب کوئی ادارہ مستقل مزاجی اور واضح مقصد کے ساتھ اپنے لوگوں میں سرمایہ کاری کرتا ہے تو وہ عالمی معیار کی کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔

اس موقع پر اسٹیوی ایوارڈز کی صدر میگی ملر نے کہا کہ گریٹ ایمپلائرز کے لیے اسٹیوی® ایوارڈز کے 11ویں ایڈیشن کے تمام فاتحین مبارکباد کے مستحق ہیں۔