بینکنگ محتسب نے 18 ہزار سے زائد شکایات نمٹادیں، 762.76 ملین روپے کا ریلیف فراہم
- کمرشل بینکوں کے خلا ف درج ہونے والی شکایات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے
بینکنگ محتسب پاکستان نے سال 2026 کی پہلی ششماہی (جنوری سے جون)کے دوران 18 ہزار سےزائد شکایات کا ازالہ کرکے بینک صارفین کو 762.76 ملین روپے کا مالیاتی ریلیف فراہم کیا۔
بینکنگ محتسب آفس میں کمرشل بینکوں کے خلا ف درج ہونے والی شکایات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
بینکنگ محتسب کے دفتر کو یکم جنوری سے 30 جون 2026 تک مجموعی طور پر 21,392 نئی شکایات موصول ہوئیں جن میں وزیراعظم پورٹل سے موصول ہونے والی 4,005 شکایات بھی شامل ہیں۔ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 16,915 شکایات درج کی گئی تھیں۔
بینک صارفین کو کسی بھی دھو کہ دہی اور جعلسازی سےبچانے کےلیےبینکنگ محتسب پاکستان سراج الدّین عزیز نے بینک صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ذاتی اور مالی معلومات کس بھی غیر متعلقہ شخص کو نہ دیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشکوک کالز کے موصول ہونے کی صورت میں انہیں فوری طور پر اپنے بینک کی قریبی برانچ یا بینک کی ہیلپ لا ئین پررابطہ کرنا چاہیے۔