کھیل

تاروبا ٹیسٹ: جیڈن سیلز کی شاندار بولنگ، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 90 رنز سے ہرا دیا

  • پہلی اننگز میں 29 رنز کی معمولی برتری کے بعد ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں 181 رنز بنا کر پاکستان کو 211 رنز کا ہدف دیا
شائع اپ ڈیٹ

تاروبا میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے فاسٹ بولر جیڈن سیلز کی باکمال بولنگ کی بدولت پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے دی۔

پہلی اننگز میں 29 رنز کی برتری کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں 181 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 211 رنز کا ہدف دیا۔جواب میں جیڈن سیلز (20 رنز کے عوض 5 وکٹیں) کی تباہ کن بولنگ کے سامنے پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 120 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

کپتان بابر اعظم 58 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ زخمی شان مسعود صرف 3 رنز بنا سکے۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیس نے یہ فتح عظیم کرکٹر گیری سوبرز کے نام کی، جبکہ بابر اعظم نے مسلسل وکٹیں گرنے اور شراکت داری قائم نہ ہونے کو شکست کی اہم وجہ قرار دیا۔