کھیل

وینس ولیمز ڈی سی اوپن کے پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہو گئیں

  • 46 سالہ اسٹار کی سنگلز میں آخری فتح گزشتہ سال اسی ٹورنامنٹ میں ہوئی تھی
شائع اپ ڈیٹ

واشنگٹن میں جاری مبادلہ ڈی سی اوپن کے پہلے راؤنڈ میں 46 سالہ ٹینس اسٹار وینس ولیمز کو آسٹریا کی اناستاسیا پوتاپووا کے ہاتھوں 3-6 اور 3-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پوتاپووا نے ولیمز کی دوسری سروسز کی کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایونٹ میں اپنی پہلی فتح درج کی۔ دیگر میچز میں روس کی اینا کالنسکایا، پولینڈ کی مگدالینا فریچ، فلپائن کی الیگزینڈرا ایالا اور چین کی شینیو وانگ نے بھی اپنے میچز جیت کر اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی۔

دوسری جانب میمفس کلاسیک میں شدید گرمی اور غیر متوقع نتائج نے سنسنی پھیلا دی۔ ٹاپ سیڈ روس کی ایکاٹرینا الیگزینڈرووا 97 ڈگری فارن ہائیٹ درجہ حرارت میں 3 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے مقابلے کے دوران گرمی کی شدت سے گر پڑیں اور ریٹائرڈ ہو کر میچ سے دستبردار ہو گئیں۔ انہیں 16 سالہ کرسٹینا لیوٹووا کے خلاف ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکہ کی سیکنڈ سیڈ میکارٹنی کیسلر کو بھی میکسیکو کی ریناٹا زارازوا نے ہرایا، جبکہ سلوین اسٹیفنز نے یوکرین کی اسٹارو ڈوبٹسیوا کو شکست دی۔