کھیل

ٹوٹنہم ایک نئے روپ میں، نئے سیزن کے لیے خرید و فروخت شروع

  • میٹیئس فرنینڈس، سیندرو ٹونالی اور اینڈی روبرٹسن سمیت کئی اہم فٹبالرز نئے سیزن میں "اسپرس" کا حصہ بن گئے
شائع اپ ڈیٹ

پریمیئر لیگ میں مسلسل جدوجہد اور 17 ویں نمبر پر رہ کر ریلیگیشن سے بال بال بچنے کے بعد ٹوٹنہم نے ٹیم کو مضبوط بنانے کے لیے جارحانہ انداز میں کھلاڑیوں کی خرید و فروخت شروع کر دی ہے۔

نئے مینیجر روبرٹو ڈی زیڈبی نے پری سیزن دورے کے دوران زور دیا ہے کہ وہ نئے روپ میں ڈھلنے والی اس ٹیم سے روح، جذبے اور حقیقی قدروں کے ساتھ کھیل کا مطالبہ کرتے ہیں۔ٹوٹنہم نے میٹیئس فرنینڈس، سیندرو ٹونالی اور جان پال وان ہیک جیسے مہنگے کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے علاوہ اینڈی روبرٹسن اور مارٹن ڈوبراوکا کو فری ٹرانسفر پر ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔ سڈنی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اطالوی مینیجر نے واضح کیا کہ محض میدان کے اندر ہی نہیں بلکہ کھیل سے لگن زندگی کا حصہ ہونی چاہیے۔

آکلینڈ ایف سی کے خلاف 2-0 سے فتح حاصل کرنے کے بعد اب ان کا اگلا مقابلہ سڈنی ایف سی اور پھر چیلسی سے ہوگا۔ ڈی زیڈبی کو امید ہے کہ ٹرانسفر ونڈو بند ہونے سے پہلے مزید اچھے کھلاڑی بھی ٹیم میں شامل ہوں گے۔