کیپ ورڈی کے ورلڈ کپ ہیرو ووزینھا کا چلی کے کلب "کولولو " سے معاہدہ طے
- 40 سالہ فری ایجنٹ ووزینیا طبی معائنے کے لیے چلی جائیں گے، جس کے بعد انہیں اسٹیڈیو مونومنٹل میں باضابطہ طور پر متعارف کرایا جائے گا۔ صدر کولو کولو
کیپ ورڈی کے تجربہ کار اور ورلڈ کپ کے حیران کن ہیرو، گول کیپر ووزینھا نے چلی کے معروف کلب کولولو کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔ کلب کے صدر انیبال موسیٰ کے مطابق 40 سالہ فری ایجنٹ جلد چلی پہنچیں گے جہاں میڈیکل کے بعد انہیں اسٹیڈیو مونومنٹل میں باضابطہ پیش کیا جائے گا۔
صدر انیبال موسیٰ نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ووزینھا کی شاندار کارکردگی نے ثابت کیا کہ وہ اس کے مستحق ہیں، جبکہ اس سے کلب کو مارکیٹنگ کا بھی فائدہ ہوگا۔ اگرچہ حتمی کارروائی باقی ہے، لیکن کلب نے سوشل میڈیا پر ان کے مخصوص گھنگھریالے بالوں کی تصویر شیئر کرکے اشارہ دے دیا ہے۔
ورلڈ کپ سے قبل پرتگالی کلب شاویز چھوڑنے والے ووزینھا نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے کیپ ورڈی کو فیفا ڈریم ٹیم تک پہنچایا، اسپین کے خلاف میچ برابر رکھا اور آخری 32 کے مرحلے میں ارجنٹائن کو اضافی وقت تک کھیلنے پر مجبور کیا۔