✕
پاکستان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

  • پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے لٹر ہوگئی
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی حکومت نے جمعہ کو نظرثانی شدہ یومیہ پیٹرولیم قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت 25 جولائی کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا۔

وزارتِ توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس سے ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

یہ اضافہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے نظرثانی شدہ نظام کے تحت عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے مطابق پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 25 جولائی کے لیے ہوں گی۔