کاروبار اور معیشت

انٹربینک مارکیٹ: ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا

  • ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 278.01 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پرڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 278.01 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ پیر کو مقامی کرنسی 278.02 روپے پر بند ہوئی تھی۔

علاوہ ازیں امریکی افراطِ زر کے اعدادوشمار سے قبل ڈالر مستحکم رہا جبکہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ دوسری جانب ممکنہ حکومتی مداخلت کے خدشات اور ریاستی پنشن فنڈ کی سرمایہ کاری کے حوالے سے پالیسی سازوں کے بیانات کے بعد ین کی قدر دباؤ کا شکار رہی۔

ڈالر انڈیکس 0.04 فیصد کمی کے ساتھ 101.23 پر آ گیا۔

یورو ڈالر کے مقابلے میں بڑھ کر 1.1388 ڈالر پر رہا جبکہ برطانوی پاؤنڈ 0.07 فیصد اضافے کے ساتھ 1.3355 ڈالر پر پہنچ گیا۔

دریں اثنا فیڈرل ریزرو کے گورنر کرسٹوفر والر نے کہا کہ اگر اعداد و شمار یہ ظاہر کرتے ہیں کہ افراطِ زر مرکزی بینک کے 2 فیصد کے ہدف سے کافی اوپر ہے تو شرحِ سود میں قریب مستقبل میں اضافے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔