فلیمنگ 18 سال تک ذمہ داری نبھانے کے بعد چنئی کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے دستبردار
- اس سفر کے ابتدائی دنوں ہی سے فلیمنگ نے نہ صرف ہمارے کھیلنے کے انداز کو بلکہ ایک فرنچائز کے طور پر ہماری پہچان کو بھی واضح کرنے میں مدد کی، ایم ڈی وشواناتھن
اسٹیفن فلیمنگ 18 سال تک چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کو پانچ آئی پی ایل ٹائٹل جتوانے کے بعد ہیڈ کوچ کے عہدے سے دستبردار ہو گئے۔
فرنچائز کے مطابق یہ فیصلہ فلیمنگ اور مینجمنٹ کے درمیان کھلی اور مخلصانہ گفتگو کے بعد باہمی احترام اور خیر سگالی کے ساتھ لیا گیا۔سابق کیوی کپتان 2008 میں بطور کھلاڑی چنئی کا حصہ بنے اور 2009 میں ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سنبھالی۔ ان کی کوچنگ میں ٹیم نے آخری ٹائٹل 2023 میں جیتا جبکہ وہ دو بار چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی بھی جیت چکے ہیں۔
سی ایس کے کے منیجنگ ڈائریکٹر کے ایس وشواناتھن نے انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلیمنگ نے فرنچائز کی ثقافت کو عاجزی اور تسلسل کے ساتھ پروان چڑھایا۔ فلیمنگ نے اپنے الوداعی بیان میں کہا کہ کھیل میں 18 سال ایک طویل عرصہ ہے۔ چنئی کے ساتھ میرا وقت میری کوچنگ کا بہترین دور تھا اور یہ فرنچائز ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گی۔