کھیل
فیفا ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے والی مصری فٹبال ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال
- ہزاروں شائقین کھلاڑیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے العالمین انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچ گئے
فیفا ورلڈ کپ میں تاریخی کارکردگی دکھانے والی مصر کی قومی فٹبال ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔
ہزاروں شائقین قومی پرچم اٹھائے، نعرے لگاتے اور کھلاڑیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے العالمین انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچے۔
ورلڈ کپ میں پہلی بار پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی مصری ٹیم نے کھلی بس میں شہر کا دورہ بھی کیا جہاں سڑکوں کے دونوں جانب موجود مداحوں نے بھرپور جوش و خروش سے استقبال کیا۔
صدر عبدالفتاح السیسی آج قومی ٹیم اور کوچنگ اسٹاف سے ملاقات کریں گے۔
مصر کو پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کے ہاتھوں تین۔دو سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، تاہم ٹیم نے اپنی بہترین عالمی مہم کے باعث قوم کے دل جیت لیے۔
دوسری جانب مصری فٹبال فیڈریشن نے ہیڈ کوچ حسام حسن اور ان کے معاون ابراہیم حسن کے معاہدوں میں بھی توسیع کر دی ہے۔