کاروبار اور معیشت
رواں سال میں ایشیا کے سب سے بڑے آئی پی او کے بعد چائنا ریسورسز نیو انرجی کے شیئرز میں 3 گنا اضافہ
- کمپنی کا شیئر 10.11 یوآن کی آئی پی او قیمت کے مقابلے میں 21.60 یوآن پر کھلا اور اس میں 198 فیصد تک کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا
ونڈ اینڈ سولر پاور کمپنی ” چائنا ریسورسز نیو انرجی“ کے شیئرز کی قیمت ٹریڈنگ کے پہلے ہی دن شینزین اسٹاک ایکسچینج میں تقریباً تین گنا بڑھ گئی۔
قبل ازیں کمپنی نے رواں سال ایشیا کے سب سے بڑے آئی پی او کے ذریعے 24.5 ارب یوآن (3.61 ارب ڈالر) اکٹھے کیے تھے۔
کمپنی کا شیئر 10.11 یوآن کی آئی پی او قیمت کے مقابلے میں 21.60 یوآن پر کھلا اور اس میں 198 فیصد تک کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جس کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے ٹریڈنگ بھی معطل کرنا پڑی۔ چائنا ریسورسز نیو انرجی کی اس شاندار شروعات سے مارکیٹ میں مزید بڑے آئی پی اوز کی راہ ہموار ہونے کی امید پیدا ہو گئی ہے، جس میں سیمی کنڈکٹر چپ بنانے والی کمپنی سی ایکس ایم ٹی کا شنگھائی میں 29.5 ارب یوآن کا مجوزہ آئی پی او بھی شامل ہے۔ کمپنی اس رقم کو ونڈ اور سولر انرجی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے استعمال کرے گی۔