کھیل

انگلینڈ کی ٹیسٹ کپتانی اعزاز کی بات ہوگی، ہیری بروک

  • انگلش ٹیسٹ کپتان بننے کی پیشکش کو کوئی بھی مسترد نہیں کر سکتا، برطانوی وائٹ بال کپتان
شائع July 1, 2026 اپ ڈیٹ July 1, 2026 01:15pm

ہیری بروک کا کہنا ہے کہ اگر پیشکش ہوئی تو انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنا ان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہوگا اور وہ خود کو بیک وقت تینوں فارمیٹس میں کپتانی کے اہل سمجھتے ہیں۔

انگلینڈ کے موجودہ وائٹ بال کپتان ہیری بروک نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں بین اسٹوکس کے ماتحت بطور نائب کپتان خدمات انجام دی تھیں۔بین اسٹوکس کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد 27 سالہ بروک کو ٹیسٹ کپتانی کے لیے مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے۔ بروک کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کا ٹیسٹ کپتان بننے کا موقع کوئی بھی نہیں گنوا سکتا کیونکہ یہ کھیل کا سب سے اعلیٰ مقام ہے، تاہم حتمی فیصلہ بورڈ حکام نے کرنا ہے۔

وہ فرنچائز کرکٹ نہیں کھیلتے، اس لیے وہ خود کو فٹ رکھ کر تینوں فارمیٹس کی کپتانی کا بوجھ سنبھال سکتے ہیں۔ بروک اب بدھ سے شروع ہونے والی بھارت کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انگلینڈ الیون کی قیادت کریں گے۔