کھیل

ہماری غلطیوں نے میسی کی ہیٹ ٹرک آسان بنائی، الجزائر کے کوچ کا اعتراف

  • میسی نے میچ کے 76 ویں منٹ میں متبادل کھلاڑی نیکو گونزالیزکے شاندار پاس پر ایک زوردار شاٹ کے ذریعے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی
شائع June 17, 2026 اپ ڈیٹ June 17, 2026 04:04pm

الجزائر کے کوچ ولادیمیر پیٹکووچ نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی ٹیم کی غلطیوں نے لیونل میسی کے لیے ہیٹ ٹرک اسکور کرنا آسان بنایا، جس کی بدولت ارجنٹائن نے افتتاحی میچ میں 3-0 سے فتح حاصل کی۔ میسی نے اس ہیٹ ٹرک سے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کا ریکارڈ برابر کیا۔

میسی کی تعریف کرتے ہوئے پیٹکووچ نے کہا کہ وہ کوئی عام کھلاڑی نہیں بلکہ آٹھ بار بیلن ڈی اور جیتنے والے سپر اسٹار ہیں، مگر ہمارے کھلاڑیوں نے انہیں ضرورت سے زیادہ کُھلی جگہ دی۔ ارجنٹائن کے 10 میں سے 7 شاٹس میسی نے لگائے۔الجزائر کے گول کیپر لوکا زیڈان میسی کے پہلے دو گول نہ روک سکے، جبکہ 76 ویں منٹ میں نیکو گونزالیز کے پاس پر میسی نے شاندار گول سے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

پیٹکووچ نے کہا کہ وہ کسی ایک کھلاڑی کو قصوروار نہیں ٹھہراتے، لیکن ٹیم کو ان غلطیوں سے سیکھ کر گروپ جے میں اردن اور آسٹریا کے خلاف اگلے میچوں کے لیے خود کو تیار کرنا ہوگا۔