کاروبار اور معیشت

زرمبادلہ کے ذخائر 25 ملین ڈالر کے اضافے سے 17.22 ارب ڈالر ہو گئے

  • ملک کے کل زرمبادلہ کے ذخائر 22.67 ارب ڈالر ہیں
شائع June 11, 2026 اپ ڈیٹ June 11, 2026 08:18pm

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 5 جون 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 25 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر ایک ہفتہ قبل ریکارڈ کیے گئے 17.190 ارب ڈالر سے بڑھ کر 17.215 ارب ڈالر ہو گئے۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ 5 جون تک ملک کے کل مائع زرمبادلہ کے ذخائر 22.67 ارب ڈالر تھےجن میں سے 17.215 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے پاس تھے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس مجموعی طور پر 5.457 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود تھے۔