دنیا

کویت نے ایرانی حملوں کے بعد فضائی حدود دوبارہ کھول دی

  • کویت نے اس سے قبل جمعرات کو احتیاطی اقدام کے طور پر اپنی فضائی حدود بند کر دی تھی
شائع June 11, 2026 اپ ڈیٹ June 11, 2026 11:35am

کویت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ جمعرات کو ایران کے حملوں کے باعث عارضی معطلی کے بعد کویت نے فضائی ٹریفک دوبارہ بحال کر دی ہے اور کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ معمول کی کارروائیوں پر واپس آ گیا ہے۔

کویت نے اس سے قبل جمعرات کو احتیاطی اقدام کے طور پر اپنی فضائی حدود بند کر دی تھی اور فضائی ٹریفک معطل کر دی تھی، جس کے باعث پروازوں کو متبادل ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔