دنیا

لبنان سودے بازی کا مہرہ نہیں، ایرانی وزیر خارجہ کا لبنانی صدر کے بیان پر ردِعمل

  • مسٹر پریزیڈنٹ لبنان کو اپنے اصل دشمن سے بچائیں، عباس عراقچی
شائع June 6, 2026 اپ ڈیٹ June 6, 2026 04:39pm

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ہفتے کو لبنانی صدر جوزف عون کے اس بیان کو مسترد کردیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ لبنان تہران کے لیے بارگیننگ چپ ہے۔

ایران لبنان کو امریکہ کے ساتھ اپنی مذاکرات میں سودے بازی کے کارڈ کے طور پر استعمال کررہا ہے اور لبنانی عوام ایران کے مفادات کی قیمت چکارہے ہیں۔

عراقچی نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ اگر لبنان ایران کے لیے سودے بازی کا مہرہ ہوتا تو ہمارا بہت پہلے ہی کوئی معاہدہ ہو چکا ہوتا۔ مسٹر پریزیڈنٹ لبنان کو اپنے اصل دشمن سے بچائیں۔