ایکسپورٹرز کا فائنل ٹیکس رجیم فوری بحال کرنے کا مطالبہ
- سپر ٹیکس کا فوری خاتمہ کیا جائے، صدر نکاٹی فیصل معیز
نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) کے صدر فیصل معیز نے کہا ہے کہ تاجروں اور صنعت کاروں کے مسائل حل کرنے کے لیے ان کی تجاویز اور مطالبات اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ خزانہ اور وزیراعظم کے سامنے پیش کردیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ برآمد کنندگان کا سب سے اہم مطالبہ یہ ہے کہ فائنل ٹیکس رجیم کو دوبارہ بحال کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ فنانس ایکٹ 2024 کے تحت برآمد کنندگان (ایکسپورٹرز) کو فائنل ٹیکس رجیم سے نکال کر نارمل ٹیکس رجیم میں منتقل کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے ایکسپورٹ سیکٹرکو مشکلات کا سامنا ہے، اس لیے انہیں دوبارہ فائنل ٹیکس رجیم میں شامل کیا جائے۔
فیصل موئز نے مزید کہا کہ دوسرا اہم مطالبہ سپر ٹیکس کا فوری خاتمہ ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئندہ بجٹ میں حکومت ایسا ٹیکس نظام متعارف کرائے جو صنعتکاروں اور تاجروں کے لیے سازگار ہو تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ تاجر اور صنعتکار ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔
اگر انہیں سازگار ماحول فراہم کیا جائے تو وہ ملک میں سرمایہ کاری، روزگار کے مواقع اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026