کھیل

سیکیورٹی خدشات : بھارت میں میسی کا بڑا مجسمہ ہٹا دیا گیا

  • 70 فٹ اونچا دیو ہیکل مجسمہ تیز ہوا کے باعث خطرناک حد تک جھولنے پر ٹرین کے ذریعے سرکاری گودم میں منتقل کیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں فٹ بال اسٹار لیونل میسی کا 21 میٹر (70 فٹ) اونچا دیو ہیکل مجسمہ تیز ہوا کے باعث خطرناک حد تک جھولنے پر پیر کو ہٹا دیا گیا۔

حکام نے مقامی لوگوں کی شکایات کے بعد ہائیڈرولک کرینوں اور رسوں کی مدد سے اس سنہرے مجسمے کو اتارا اور ایک ٹرک کے ذریعے سرکاری گودام منتقل کر دیا۔

یہ مجسمہ جس میں 38 سالہ ارجنٹائن اور انٹر میامی کے اسٹار کو ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھائے دکھایا گیا ہے، مجسمہ گزشتہ سال دسمبر میں ان کے دورہ بھارت کے دوران نصب کیا گیا تھا۔ تاہم ریاست میں حالیہ سیاسی تبدیلی کے بعد یہ مجسمہ تنازع کا شکار ہو گیا تھا۔ یہ منصوبہ سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی سرپرستی میں تیار ہوا تھا لیکن حال ہی میں برسرِاقتدار آنے والی بی جے پی حکومت کے وزیرِ کھیل نستھ پرامانک نے اسے ”بدنما“ قرار دے کر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ واضح رہے کہ کرکٹ کے دیوانے ملک بھارت میں فٹ بال دوسرا پسندیدہ ترین کھیل ہے۔