کاروبار اور معیشت
انٹربینک مارکیٹ: ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا
- ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 278.47 پر بند
انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.01 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 278.47 پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ جمعہ کو مقامی کرنسی 278.50 پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب ہفتہ وار مندی کے بعد پیر کو ڈالر کی قیمت مستحکم رہی۔
ین اور یورو سمیت عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کا تعین کرنے والا ڈالر انڈیکس گزشتہ ہفتے 0.4 فیصد کی گراوٹ کے بعد 99.00 پر مستحکم (فلیٹ) رہا۔ اس دوران یورو کی قدر 0.08 فیصد گر کر 1.165 ڈالر پر آ گئی۔
ڈالر کے مقابلے میں جاپانی ین 0.08 فیصد کمزور ہو کر 159.41 فی ڈالر پر بند ہوا۔
برطانوی پاؤنڈ (اسٹرلنگ) کی قیمت میں بھی 0.07 فیصد کی معمولی کمی دیکھی گئی اور یہ 1.3449 ڈالر پر آ گیا۔