بنگلورو کی مسلسل دوسری آئی پی ایل جیت : پاٹیدار نے کامیابی کا سہرا کوچ اینڈریو فلاور کے سر سجا دیا
- وراٹ کوہلی کی 42 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 75 رنز کی اننگز، بنگلورو نے اتوار کو کھیلے گئے فائنل میں گجرات ٹائٹنز کو 5 وکٹوں سے ہرا کر 156 رنز کا ہدف حاصل کر لیا
رائل چیلنجرز بنگلورو کے کپتان رجت پاٹیدار نے آئی پی ایل ٹائٹل کا دفاع کرنے پر ہیڈ کوچ اینڈریو فلاور کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کلچر میں تبدیلی نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ اتوار کو کھیلے گئے فائنل میں وراٹ کوہلی کی 42 گیندوں پر 75 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کی بدولت بنگلورو نے گجرات ٹائٹنز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 156 رنز کا ہدف حاصل کیا۔
2024 میں مقرر ہونے والے زمبابوین کوچ اینڈی فلاور نے بنگلورو کو ماضی کی ناکامیوں کے سائے سے نکالا۔ پاٹیدار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلاور اب تک کے بہترین کوچ ہیں۔ وہ نہ صرف پلیئنگ الیون بلکہ باہر بیٹھنے والے اور نئے کھلاڑیوں پر بھی برابر وقت اور توجہ دیتے ہیں، جس سے کھلاڑیوں کی ذہنیت بدلی ہے۔
پیر کو اپنی 32 ویں سالگرہ منانے والے پاٹیدار نے اس جیت کو بہترین تحفہ قرار دیتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ اب ٹیم کا اگلا ہدف مسلسل تیسری بار آئی پی ایل ٹرافی جیت کر تاریخ رقم کرنا ہے۔