کاروبار اور معیشت

ڈبلیو ایچ او کی سگریٹ پر کسٹمز ڈیوٹی میں اضافے کی سفارش

  • 30 فیصد مہنگائی کے باوجود تین سال سے سگریٹ پر ٹیکس نہ بڑھنے سے ریونیو کم ہوا، عالمی ادارہ صحت
شائع اپ ڈیٹ

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او) نے سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) میں اضافے کی پرزور سفارش کی ہے، تاکہ مالی سال 27-2026 میں تقریباً 100 ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل کیا جا سکے۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ملک میں تقریباً 30 فیصد مہنگائی کے باوجود گزشتہ تین بجٹ سائیکلز سے ایف ای ڈی کی شرح میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، جس سے حقیقی ریونیو میں کمی واقع ہوئی۔ رپورٹ میں سگریٹ انڈسٹری کے غیر قانونی تجارت کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کی آمدن میں اضافہ سگریٹ کی پیداوار بڑھنے کی وجہ سے ہوا ہے۔

جولائی تا مارچ 26-2025 کے دوران سگریٹ سے مجموعی ٹیکس وصولی (ایف ای ڈی اور جی ایس ٹی ) 225 ارب روپے رہی، جو گزشتہ سال سے 11 فیصد زیادہ ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے عوامی صحت اور حکومتی آمدن کے تحفظ کے لیے تمباکو ٹیکس پالیسی کو مضبوط بنانے اور مہنگائی کے تناسب سے ٹیکس بڑھانے پر زور دیا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026