مارکٹس

پام آئل کی قیمتیں ایک فیصد سے زائد گر گئیں

  • حریف خوردنی تیلوں کی قیمتوں میں کمی اور برآمدی طلب میں سست روی وجہ قرار
شائع اپ ڈیٹ

ملائیشین پام آئل کے فیوچرز جمعرات کو مارکیٹ کھلتے ہی ایک فیصد سے زیادہ گرگئے جس کی وجہ حریف خوردنی تیلوں کی قیمتوں میں کمی اور برآمدی طلب میں سست روی کا دباؤ ہے۔

برسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج پر اگست کی ترسیل کے لیے پام آئل کا بینچ مارک کنٹریکٹ ابتدائی کاروبار کے دوران 64 رنگٹ یا 1.4 فیصد کمی کے ساتھ 4,519 رنگٹ (1,138.86 ڈالر) فی میٹرک ٹن پر آ گیا۔